موت
کے وقت شیطانی حملہ سے اللہ کی پناہ چاہنا
جیسا کہ سیدنا ابو الیسر (رض) رسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیان کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ
دعا کیا کرتے تھے : ( اَللَّھُمَّ
اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ التَّرَدِّیْ، وَالْھَدْمِ، وَالْغَرَقِ، وَالْحَرِیْقِ،
وَاَعُوْذُبِکَ اَنْ یَّتَخَبَّطَنِیْ الشَّیْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ،
وَاَعُوْذُبِکَ أَنْ اَمُوْتَ فِیْ سَبِیْلِکَ مُدْبِرًا، وَاَعُوْذُبِکَ اَنْ
اَمُوْتَ لَدِیْغًا ) ’’
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں کسی چیز کے نیچے آنے سے، اونچی جگہ سے گرنے
سے، ڈوبنے اور جلنے سے، اور تیری پناہ مانگتا ہوں کہ موت کے وقت شیطان مجھے خبطی
بنائے اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ تیری راہ میں جہاد سے بھاگتا ہوا
مروں اور اس بات سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ کسی زہریلے جانور کے ڈسنے سے مجھے
موت آئے۔‘‘
[ نسائی، کتاب الاستعاذۃ، باب الاستعادۃ من التردی والھدم : ٥٥٣٣
No comments:
Post a Comment