Featured Post

اسماء الحسنیٰ ۔ انسان کی تمام پریشانیوں اور مصیبتوں، تکالیف اور بیماریوں کا شافی علاج

اسماء الحسنیٰ  انسان کی تمام پریشانیوں اور مصیبتوں، تکالیف اور بیماریوں کا شافی علاج بسم اللہ الرحمن الرحیم دنیا کبھ...

Wednesday, December 30, 2015

بچوں کے امراض اور ان کا علاج اُمُّ الصبیان (سوکھا

بچوں کے امراض اور ان کا علاج
اُمُّ الصبیان (سوکھا

بچوں کا خواب میں ڈرنا۔ زیادہ رونا۔ چیخ چیخ کر رونا ۔ لرزنا، خود کو یا دوسروں کو نوچنا، بغیر کسی وجہ کے بار بار بخار ہونا، کسی قسم کی پیدائشی ، بیماری یا کمزوری ، صحیح نشوونما نہ ہونا یا جسم پر سے گوشت ختم ہو جانا، سوکھ کر کانٹے کی طرح ہو جانا۔ پانی کی طرح دست آنا۔ اور آنکھوں میں حلقے بن جانا، یہ سب ام الصبیان کے مرض کی علامتیں ہیں۔ اس سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لئے مومی کاغذ پرلکھ

کر موم جامہ کر کے آسمانی کپڑے میں سی کر گلے میں ڈالدیں ۔ ہفتہ میں ایک بار کپڑے کے خول سے نکا لے بغیر تعویذ کو لو بان کی دھونی ضرور دیں۔
پسلیچلنا اور نمونیہ

چینی کی طشتری پر زعفران اور پانی سے لکھکر ایک یا دو گھونٹ  دودھ سے دھو کر تین وقت پلائیں۔ احتیاطاً دو تین روز تک پلاتے رہنا چاہیئے تاکہنمونیہ کا اثر پوری طرح زائل ہو جائے۔
کان کا درد
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ تین مرتبہ پڑھکر ایک چمچہ پانی یا دودھ پر دم کر کے پلائیں۔
کالی کھانسی
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

چینی کی طشری پر زرد رنگ سےلکھکر صبح ، شام گیارہ روز پانی سے دھو کرپلائیں۔
بستر میں پیشاب کرنا
بعض حالات میں بچے کافی عمر تک بستر میں پیشاب کرتے رہتے ہیں ، اس کا علاج یہ ہے کہ جب بچہ رات کو گہری نیند سو جائے تو اس کے قریب سرہانے کی طرف بیٹھ کر اتنی آوازسےکہ بچےکی نیند خراب نہ ہو ، ایک بار سورۃ بقرہ کی پہلے آیت الم سےیوُمِنُوْنَ بِالْغَیْبِ تک اکیس۲۱ روزپڑھیں۔
مِٹی کھانا
بہت سی عورتوں کو مٹی کھانے کی عادت پڑ جاتی ہے۔ بچے بھی مٹی کھاتے ہیں۔ اس طرح  کی بیماریاں پیداہو جاتی ہیں۔ تین مرتبہ
پڑھکر دودھ پر دم کر کے بچے کو پلائیں۔ جب بھی دودھ پلائیں یہ عمل کریں۔ گیارہ  روز کے اندر اندر مٹی کھانے کی عادت چھوٹ جائے گی۔ اگر ماں کو بھی مٹی کھانے کی پانی پر دم کر کے پئے۔
پیٹمیں کیڑے
چاہے وہ کدو دانے ہوں، کیچوے ہوں یا چھوٹے چھوٹے کیڑے ( چُنّے) ان سب سے نجات حاصل کرنے کے لئےإِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَر(پوری سورۃ) تین بار پڑھکر پانی پر دم کریں اور نہار منہ پلائیں۔ مریض یہ عمل خود بھی کر سکتا ہے ۔ ساتھ ساتھ دن میں کسی وقت ، وقفہ  سے تین مرتبہ ایک ایک دفعہ یہی سورۃ پڑھکر پیٹ پر پھونک مار دیں۔ گیارہ  روز کے اس عمل سے پیٹ میں کسی قسم کے کیڑے ہوں ختم ہو جاتے ہیں۔
دانت نکلنا

ایک کاغذ پر لکھ کر تعویذ بنا کر گلے میں ڈالدیں ۔ انشاء اللہ بچوں کو جو تکالیف دانت نکلنے کے دوران ہوتی ہیں اُن سے بچہ محفوظ رہے گا۔
نظر لگنا
جو بچے ماشاء اللہ تندرست ، ہنس مکھ یا زہین ہوتے ہیں ان کو اکثر بڑوں کی نظرلگ جاتی ہے۔ کو یہ بات تعجب خیز ہے لیکن مشاہدہ میں آئی ہے کہ ماں باپ اور بہن بھائی کی بھی نظر لگ جاتی ہے۔نظر لگنے سے بچہ بے چین ہو جاتا ہے۔ دودھ پپینا چھوڑ دیتا ہے ۔ روتا ہے۔ بخار بھی ہو جاتا ہے۔ روز بروز چڑ چڑا اور کمزور ہو تا چلا جاتا ہے۔
نظر اُتارنے کے لئے بسم اللہ شریف کے بعدإِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَر(پوری سورۃ) پڑھ کر  بچے کے منہ پر پھونک ماریں۔ نظر کا اثر زائل ہو جائے گا۔
کان سے پیپ آنا
رات کو سوتے وقت نئی اور صاف روئی  کے پھوئے پرالَّذِي خَلَقَ فَسَوَّ وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَى ایک بار پڑھکر پھو یا  دم کریں اور متاثرہ کان میں رات کو سونے سے پہلے رکھ دیں ۔ صبح نئی روئی کے پھوئے  پر دم کر کے کان میں رکھ دیں ۔ ۲۴ گھنٹے میں دو مرتبہ یہ عمل کریں۔ جب کان سے پیپ آنا بند ہو جائے ۔ یہ عمل تر ک کردیں۔
بہرا یا گونگا ہونا
بچہ اگر پیدائشی گونگا یا بہرا ہو یا کسی بیماری کی وجہ سے یہ مرض لاحق ہو گیا ہو تو اس کا علاج اس طرح کریں۔ جب بچہ یا بڑا رات کو گہری نیند سو جائے تو اس کے قریب سرہانے کے رُخ سیدھی جانب کھڑے ہو کر ایک مرتبہ سورۃ مریم کی پہلی آیت كهيعص پڑھیں پڑھنے میں ہر حرف الگ الگ پڑ ھا جائے۔
خواب میں ڈرنا
ہر وقت کچھ نہ کچھ سوچتے رہنے سے وہ روشنیاں جو اعصابی نظام بنتی ہیں، منتشر ہو کر ضائع ہو جاتی ہیں۔ نتیجہ میں دماغ کا وہ حصہ جس پر شعوری تحریکات کا دارومدار ہے ، کمزور پڑ جاتا ہے۔اور جب یہ صورت واقع ہوجاتی ہے تو ڈراؤنے خواب زیادہ نظر آتے ہیں۔ اگر دماغ کو کسی ایک نقطہ پر مرکوز کر دیا جائے تو ڈراؤنے خواب زیادہ نظرآنا بند ہو جاتے ہیں۔ اس کے لئے چلتے پھرتے ، اٹھتے بیٹھتے ، وضو اور بغیر وضو "  اَلشَّاۃُ نَظِیْفَۃ" ورد کرتے ہیں۔
بچوں کا گم ہو جانا
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ 

  ابرک یا موٹے کاغذ پر لکھ کرپتھر یاسِل کے نیچے ایسی جگہ دبا دیں جہاں کوئی الٹ پلٹ نہ کرے ۔ زیادہ سے زیادہ تین دن تک انتظار کریں۔ بچہ واپس گھرآجائے پر تعویذ کو بہتے پانی میں ڈالدیں اور سوا پانچ روپے خیرات کردیں۔
بھوک نہ لگنا
تین روز تک بسم اللہ شریف کے  ساتھ ۱۲ مرتبہ یَا رَحِیْمْ    پڑھ کر جو چیز بھی کہنے کو دیں اس پر دم کر دیں۔
حافظہ کمزور ہونا
فجر کی نماز کے بعد تین مرتبہ رَبِّ یَسِّرْ وَلَا تُعسِّرْپڑھ کر پانی پر دم کریں اور دم کیا ہوا پانی نہار منہ  اکیس۲۱ روز تک پئیں۔
پڑھنے میں دل نہ لگنا
جب بچہ رات کو گہری نیندسو جائے تو اس کے سرہانے بیٹھ کر
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ ۔  وَلَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرآنَ لِذِکْرِفَھَلْ مِنْ مُّذَّکَرٍٍ اتنی آواز سے پڑھیں کہ بچہ کی نیند خراب نہ ہو۔ علاج کی مدت ایک ماہ ہے۔
بدن پر کالے داغ
رات کو جب مریض سو جائے اور اس کے جاگنے کا اندیشہ باقی نہ رہے تو گھرکا کوئی فرد مریض کے قریب بیٹھ کر ایک بالشت کے فاصلہ سے  الم ذَلِكَ الْكِتَابُ لاَ رَيْبَ فِيهِ هُدًی لِّلْمُتَّقِيْنَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ پڑ ھ کر سنا ئیے۔ اس علاج کو کئی علاج کو کئی ہفتہ تک  جاری رکھنا چاہیئے۔
بُری عادت سے نجات
بُری عادتیں (مثلاً چوری کرنا ۔ جوا کھیلنا۔ نشہ کرنا۔ لوگوں کو خوامخواہ پریشان کرتا۔ بری صحبت میں بیٹھناوغیرہ وغیرہ ) چُھڑانے کے لئےجب مریض سو جائےتو گھر کا کوئی بھی فرد تین فٹ کے فاصلے سے ذرا اونچی آواز میں ایک مرتبہ قُلْ ھُوَ اَللّٰہُ شریف  اکیس ۲۱  روز تک پڑھیں ۔ (قل ہو اللہ سے مراد  سورہ اخلاص ہے



حوالۂ کتاب : رُوحانّی عِلّاج

No comments:

Post a Comment