Featured Post

اسماء الحسنیٰ ۔ انسان کی تمام پریشانیوں اور مصیبتوں، تکالیف اور بیماریوں کا شافی علاج

اسماء الحسنیٰ  انسان کی تمام پریشانیوں اور مصیبتوں، تکالیف اور بیماریوں کا شافی علاج بسم اللہ الرحمن الرحیم دنیا کبھ...

Friday, December 18, 2015

صبح و شام اور بستر پر لیٹتے وقت اللہ کی پناہ میں آنا

صبح و شام اور بستر پر لیٹتے وقت اللہ کی پناہ میں آنا

جیسا کہ سیدنا ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابو بکر صدیق (رض) نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول! مجھے ایسی دعا سکھا دیجیے جو میں صبح و شام پڑھا کروں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ’’ یہ کلمات پڑھا کرو : ( اَللّٰھُمَّ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ، فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ، رَبَّ کُلِّ شَیْءٍ وَمَلِیْکَہٗ اَشْھَدُ أَنْ لَّا اِلٰہَ الاَّ اَنْتَ، اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ، وَمِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَشِرْکِہٖ) ’’ اے اللہ ! ظاہر و پوشیدہ کو جاننے والے ! آسمان و زمین کے پیدا کرنے والے ! ہر چیز کو پالنے والے اور اس کے مالک! میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں، میں اپنے نفس کے شر سے اور مردود شیطان کے شر اور شرک سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ پھر آپ نے فرمایا : ’’ اس دعا کو صبح و شام اور رات کو بستر پر جاتے وقت پڑھا کرو۔‘‘
 [ ترمذی، کتاب الدعوات، باب منہ [ دعاء ’’ اللہم عالم الغیب والشہادۃ فاطر السموات والأرض ] : ٣٣٩٢

No comments:

Post a Comment