Featured Post

اسماء الحسنیٰ ۔ انسان کی تمام پریشانیوں اور مصیبتوں، تکالیف اور بیماریوں کا شافی علاج

اسماء الحسنیٰ  انسان کی تمام پریشانیوں اور مصیبتوں، تکالیف اور بیماریوں کا شافی علاج بسم اللہ الرحمن الرحیم دنیا کبھ...

Friday, December 18, 2015

کسی کے انتقال پر صبر کرنے اور دعا پڑھنے کا اجر

حضرت ابوموسی اشعری (رض) روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب ایک بندہ کا بچہ فوت ہوتا ہے تو ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتا ہے : تم نے میرے بندہ کا بچہ اٹھالیا ؟ وہ کہتے ہیں : ہاں ! اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : تم نے اس کے دل کا ٹکڑا اٹھالیا‘ وہ کہتے ہیں : ہاں ! اللہ فرماتا ہے : میرے بندہ نے کیا کیا ؟ وہ کہتے ہیں تیری حمد کی اور ’’ انا للہ واناالیہ راجعون‘‘ پڑھا‘ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : میرے بندہ کے لیے جنت میں ایک گھر بنادو اور اس کا نام بیت الحمد رکھ دو۔
(جامع ترمذی ص ١٦٦‘ مطبوعہ نورمحمد کارخانہ تجارت کتب‘ کراچی)
اس حدیث کو امام احمد (رح) نے بھی روایت کیا ہے۔ (مسند احمد ج ٤ ص ٤١٥‘ مطبوعہ مکتب اسلامی‘ بیروت‘ ١٣٩٨ ھ

No comments:

Post a Comment