Featured Post

اسماء الحسنیٰ ۔ انسان کی تمام پریشانیوں اور مصیبتوں، تکالیف اور بیماریوں کا شافی علاج

اسماء الحسنیٰ  انسان کی تمام پریشانیوں اور مصیبتوں، تکالیف اور بیماریوں کا شافی علاج بسم اللہ الرحمن الرحیم دنیا کبھ...

Friday, December 18, 2015

جسم کے کسی بھی حصہ میں درد ہو ، اسے دور کرنے کی دعا

جسم میں جس جگہ درد ہو وہاں ہاتھ رکھ کر تین مرتبہ ’’ بسم اللہ‘‘ پڑھنا جیسا کہ سیدنا عثمان بن ابی العاص (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اپنے جسم میں کسی جگہ درد ہونے کی شکایت کی، جو قبول اسلام کے بعد پہلی دفعہ ہوئی تھی، تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ’’ اپنا ہاتھ درد کے مقام پر رکھو، پھر تین مرتبہ ( بِسْمِ اللّٰہِ) اور سات مرتبہ یہ دعا پڑھو : ( اَعُوْذُ باللّٰہِ وَقُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَاُحَاذِرُ) ’’ میں اللہ کی اور اس کی قدرت کی پناہ طلب کرتا ہوں اس بیماری کی برائی سے جو اس وقت مجھے لاحق ہے اور اس سے بھی جس کے آئندہ ہونے کا اندیشہ ہے۔‘‘

 [ مسلم، کتاب السلام، باب استحباب وضع یدہ علی موضع الألم مع الدعاء : ٢٢٠٢

No comments:

Post a Comment