Featured Post

اسماء الحسنیٰ ۔ انسان کی تمام پریشانیوں اور مصیبتوں، تکالیف اور بیماریوں کا شافی علاج

اسماء الحسنیٰ  انسان کی تمام پریشانیوں اور مصیبتوں، تکالیف اور بیماریوں کا شافی علاج بسم اللہ الرحمن الرحیم دنیا کبھ...

Friday, December 18, 2015

بیماری سے شقایابی کیلئے دعا

بیمار کی شفایابی کے لیے انگشت شہادت زمین پر رکھیے، پھر اسے اٹھا کر یہ دعا پڑھیے جیسا کہ سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں کہ بے شک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ( مریض کی شفا کے لیے) یہ دعا پڑھتے تھے : ( بِسْمِ اللّٰہِ تُرْبَۃُ اَرْضِنَا وَرِیْقَۃُ بَعْضِنَا، یُشْفٰی سَقِیْمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا ) ’’ اللہ کے نام کے ساتھ، ہماری زمین کی مٹی اور ہم میں سے بعض کے لعاب دہن سے ہمارے رب کے حکم سے ہمارا مریض شفایاب ہوجائے۔‘‘
 [ بخاری، کتاب الطب، باب رقیۃ النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) : ٥٧٤٦ ]

مسلم کے الفاظ ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی انگشت شہادت زمین پر رکھتے، پھر اٹھاتے اور مذکورہ بالا دعا پڑھتے۔

 [ مسلم، کتاب السلام، باب رقیۃ المریض بالمعوذات والنفث : ٢١٩٤

No comments:

Post a Comment