کسی بیماری سے شفا یابی کے لیے جو دعا پڑھی جاتی ہے
کسی
بیماری سے شفا یابی کے لیے جو دعا پڑھ کر مریض کو دم کیا جاتا ہے، وہ بھی ’’ بسم
اللہ‘‘ سے شروع ہوتی ہے۔ جیسا کہ سیدنا ابو سعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں، جبرئیل (علیہ
السلام) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور پوچھا : ’’ اے محمد!
کیا آپ بیمار ہیں۔‘‘ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ’’ ہاں!‘‘
تو جبریل (علیہ السلام) نے یہ دعا پڑھی : ( بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیْءٍ یُؤْذِیْکَ
مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَیْنٍ حَاسِدٍ اَللّٰہُ یَشْفِیْکَ بِسْمِ اللّٰہِ
اَرْقِیْکَ) ’’ اللہ کے نام کے
ساتھ، میں تمھارے لیے ہر اس چیز سے جو تمھیں تکلیف پہنچاتی ہے اور ہر نفس کی برائی
سے یا حاسد کی نظر بد کی برائی سے شفا طلب کرتا ہوں۔ اللہ تمھیں شفا عطا فرمائے، میں
اللہ کے نام کے ساتھ تمھارے لیے شفا طلب کرتا ہوں۔‘‘
[ مسلم، کتاب السلام، باب
الطب والمرض والرقی : ٢١٨٦
No comments:
Post a Comment