بیماری
کے وقت اللہ کی پناہ مانگنا
جیسا کہ سیدنا عثمان بن ابی العاص (رض) کہتے ہیں کہ میں
نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک بیماری کی شکایت کی جو اسلام قبول
کرنے کے بعد میں نے پہلی دفعہ محسوس کی تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے
فرمایا : ’’ اپنے ہاتھ کو اپنے جسم پر تکلیف والی جگہ رکھ کر تین مرتبہ ’’ بسم
اللہ‘‘ کہہ اور سات مرتبہ یہ دعا پڑھ : ( أَعُوْذُ باللّٰہِ وَ قُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا
أَجِدُ وَ أُحَاذِرُ ) ’’
میں اللہ تعالیٰ کی عزت اور قدرت کی پناہ پکڑتا ہوں اس چیز کے شر سے جو میں پاتا
ہوں اور جس سے ڈرتا ہوں۔‘‘
[ مسلم، کتاب السلام، باب استحباب وضع یدہ علی موضع
الألم۔۔ الخ : ٢٢٠٢
No comments:
Post a Comment