Featured Post

اسماء الحسنیٰ ۔ انسان کی تمام پریشانیوں اور مصیبتوں، تکالیف اور بیماریوں کا شافی علاج

اسماء الحسنیٰ  انسان کی تمام پریشانیوں اور مصیبتوں، تکالیف اور بیماریوں کا شافی علاج بسم اللہ الرحمن الرحیم دنیا کبھ...

Tuesday, December 29, 2015

گرم پانی کی چشمے شفا اور خوبصورتی ساتھ ساتھ

گرم پانی کی چشمے 

شفا اور خوبصورتی ساتھ ساتھ


ہماری دنیا عجائبات سے مالا مال ہے اور انہی عجائبات میں ایک عجوبہ گرم پانی کے چشمے بھی ہیں جو کہ دنیا کے مختلف ممالک میں پائے جاتے ہیں- یہ چشمے شفا بخش قرار دیے جاتے ہیں اور ان پانیوں کا استعمال کرنا ہزاروں سالوں سے انسانوں کا شیوہ رہا ہے۔ ان چشموں کے پانی میں ایسے معدنیات پائے جاتے ہیں جو کہ انسان کو جوڑوں اور جلد کی بیماریوں سے نجات دلاتے ہیں- چند ایسے ہی حیرت انگیز گرم پانی کے چشموں کا ذکر کر رہے ہیں ہم آج کے آرٹیکل میں-

The Blue Lagoon
یہ آئس لینڈ کا ایک مشہور اور پرکشش سیاحتی مقام ہے- اس مقام پر موجود پانی کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے اور یہ درجہ حرارت پول کے ان حصوں کا ہے جہاں تیراکی کی جاسکتی ہے- اس پانی کے جلد پر جادوئی اثرات مرتب ہوتے ہیں- اس پانی میں پائے جانے والے معدنیات٬ سلیکا اور الجائی جلد کی سوزش میں کمی کا باعث بنتے ہیں-


Arenal Hot Springs
یہ خوبصورت مقام کوسٹا ریکا میں واقع ہے اور اس کا حسن دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے- گرم پانی کا یہ چشمہ  ارینل آتش فشاں کے نزدیک واقع ہے اور اسی وجہ سے اس چشمے کا پانی گرم ہوتا ہے- یہ آتش فشاں فعال لیکن انتہائی پرسکون ہے۔

Termas de Puritama
یہ گرم پانی کے چشمے چلی کے صحرا، اٹاکامامیں واقع ہے اور یہاں کے مقامی افراد ان چشموں کی شفایابی کی خصوصیات سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں- ان چشموں کے اردگرد کے قدرتی مناظر بھی انتہائی پرکشش ہیں- یہ چشمے سیاحوں کے لیے کھلے ہیں۔

Szechenyi Bath
ہنگری میں واقع یہ تالاب معدنیات سے بھرپور ہے اور اس میں پائی جانے والی شفایابی کے طاقتیں جوڑوں کے امراض کے علاج میں مدد فراہم کرتی ہیں- اس تالاب کے نزدیک واقع کنوؤں سے پیا جانے والا پانی اندرونی سوزش کے خاتمے کا باعث بنتا ہے۔-

Banjar Hot Springs
انڈونیشیا ایک ایسا ملک ہے جسے جسم٬ دماغ اور روح کی بحالی کے حوالے سے جانا جاتا ہے اور گرم پانی کے چشموں کا گھر بھی ہے- یہ چشمہ بھی انڈونیشیا کے جزیرے بالی کا حصہ ہے اور اپنے منفرد ڈریگن کے سروں اور اردگرد کے سرسبز ماحول کی وجہ سے انتہائی خوبصورتی کا حامل ہے۔

Chena Hot Springs
یہ حسین ترین مقام الاسکا کے شہرفئیربینکس میں واقع ہے اور اپنے گرم تالاب یا چشمے کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔ اس چشمے کو چینا کے نام سے جانا جاتا ہے- اس پانی میں سلفر کی بہت بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔

Dunton Hot Springs
اٹھارویں صدی میں کولاروڈو میں واقع اس قصبے کو بھوتوں کے حوالے سے جانا جاتا تھا لیکن آج یہ مقام دنیا کے ورلڈ کلاس ریزورٹ کے طور پر مشہور ہے جہاں سین جوان کی پہاڑیاں بھی واقع ہیں۔ یہاں چھ گرم پانی کے تالاب ہیں اور ان کا رنگ لال ہے- اس منفرد رنگ کی وجہ یہاں پائے جانے والے آئرن٬ میگںیشم٬ کیلیشم بائی کاربونیٹ اور لیتھیم کا ملاپ ہے۔ اس پانی کا درجہ حرارت 29 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے۔

Orakei Korako
نیوزی لینڈ میں واقع اس مقام کو گیسیرز غاروں٬ مٹی کے تالاب اور گرم پانی کے چشموں کا گھر کہا جاسکتا ہے- اور یہ ایک انتہائی عجوبہ مقام ہے۔ نیوزی لینڈ جانے والے سیاح اس مقام کو دیکھنے ضرور جاتے ہیں- اور اسے بہترین تھرمل ایریا کہا جاتا ہے۔

Thermae Bath Spa
دنیا کے چند تاریخی گرم پانی کے چشموں کو اپ ڈیٹ کر کے ایک سوئمنگ پول کی صورت دی گئی ہے جس میں سے ایک یہ انگلینڈ میں واقع ہے- اس پول میں وہی پانی استعمال کیا جاتا ہے جو گرم چشموں سے آتا ہے۔

Pamukkale
ترکی میں واقع یہ چشمے دنیا بھر میں مقبول ہیں اور اس مقام پر کئی ممالک سے سیاح آتے ہیں- یہ چشمے صدیوں قبل وجود میں آئے اور ان کے پانی کا درجہ حرارت تقریباً 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے- چشموں کے اردگرد موجود سفیدی چونا پتھر کی ہے- اور یہ چشمے بھی شفایابی کی طاقت رکھتے ہیں۔





http://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=57652

No comments:

Post a Comment