Featured Post

اسماء الحسنیٰ ۔ انسان کی تمام پریشانیوں اور مصیبتوں، تکالیف اور بیماریوں کا شافی علاج

اسماء الحسنیٰ  انسان کی تمام پریشانیوں اور مصیبتوں، تکالیف اور بیماریوں کا شافی علاج بسم اللہ الرحمن الرحیم دنیا کبھ...

Friday, December 18, 2015

سواری پر سوار ہوتے وقت کی دعا

سواری پر سوار ہوتے وقت ’’ بسم اللہ‘‘ پڑھنا جیسا کہ علی بن ربیعہ کہتے ہیں، میرے سامنے سیدنا علی (رض) کے لیے سواری لائی گئی، جب انھوں نے رکاب میں پیر رکھا تو ’’ بسم اللہ‘‘ کہا، پھر جب اس کی پیٹھ پر سیدھے بیٹھ گئے تو کہا ’’ الحمدللہ‘‘ پھر کہا (سُبْحٰنَ الَّذِيْ سَخَّــرَ لَنَا ھٰذَا وَمَا كُنَّا لَهٗ مُقْرِنِيْنَ۔ وَاِنَّآ اِلٰى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ) ’’ اللہ تمام برائیوں سے پاک ہے، جس نے اس سواری کو ہمارے لیے مسخر کردیا۔ حالانکہ ہم اس کو قابو میں نہ لا سکتے تھے اور بے شک ہم اپنے رب ہی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔‘‘ پھر سیدنا علی (رض) نے کہا، میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا وہ بھی ایسا ہی کرتے تھے جیسا میں نے کیا۔

 [ أبو داوٗد، کتاب الجھاد، باب ما یقول الرجل إذا رکب : ٢٦٠٢۔ ترمذی، کتاب الدعوات، باب ما جاء ما یقول إذا رکب دابۃ : ٣٤٤٦

No comments:

Post a Comment