Featured Post

اسماء الحسنیٰ ۔ انسان کی تمام پریشانیوں اور مصیبتوں، تکالیف اور بیماریوں کا شافی علاج

اسماء الحسنیٰ  انسان کی تمام پریشانیوں اور مصیبتوں، تکالیف اور بیماریوں کا شافی علاج بسم اللہ الرحمن الرحیم دنیا کبھ...

Thursday, November 26, 2015

شیاطین، جنات ، جادو ٹونہ، اور ہر طرح کی پریشانیوں و دکھوں سے نجات کا نہایت آسان نسخہ ۔

شیاطین، جنات ، جادو ٹونہ،
 اور ہر طرح کی پریشانیوں و دکھوں سے نجات کا نہایت آسان نسخہ ۔

موجودہ دور میں بے شمار لوگ دکھ درد و تکالیف، شیاطین و جنات کے اثرات کا ذکرکرتے رہتے ہیں اور پھر پیشہ ور لوگوں کے ہتھے چڑھ کر جو کہ درحقیقت انہی شیاطین ہی کے آلہ کار ہوتے ہیں، مزید مشکلات و پریشانیوں میں گھر جاتے ہیں۔ اور اس طرح سے مسائل بجائے حل ہونے کے اور بڑھ جاتے ہیں۔

حالانکہ اس کا حل بہت ہی سادہ اور آسان اور منطقی ہے۔۔۔۔۔۔ شیطان کا مقابلہ کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے رحمان سے پناہ طلب کرنا۔ جیسے ہی خدانخواستہ کسی پریشانی کا شکار ہوں فورآ گناہوں سے توبہ کر کے رجوع الی اللہ ہو جائیں اور اپنے آپ کو اللہ سبحان و تعالیٰ کی پناہ میں دے دیں۔ اس کے سوا جادو ٹونہ و شیاطین ے مقابلے کا اور کوئی طریقہ نہیں۔ دیکھیے اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن کریم میں شیطان سے بچاؤ کا کیا طریقہ بتایا ہے کہ کس سے پناہ طلب کرنی ہے، کس سے مدد مانگنی ہے اور کیسے مانگنی ہے:

فَاِذَا قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَ فَاسْتَعِذْ بِاللہِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ۔  (سورہ انحل ۔ آیت 98)  
اور جب تم قرآن پڑھنے لگو تو شیطان مردود سے پناہ مانگ لیا کرو۔ 

وَقُلْ رَّبِّ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ ہَمَزٰتِ الشَّيٰطِيْنِ۝۹۷ۙ  وَاَعُوْذُ بِكَ رَبِّ اَنْ يَّحْضُرُوْنِ۝۹۸  (سورہ مومنون ۔ آیت 97  تا  98 )
اور کہو کہ اے پروردگار! میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناہ مانگتا ہو۔  اور اے پروردگار! اس سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آموجود ہوں۔   

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ۔  (سورہ فلق آیت 1)
کہو کہ میں صبح کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ  ۔  (سورہ ناس آیت 1)
کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں  

مزید دیکھیے اللہ سبحان و تعالیٰ مثالوں سے بیان کرتے ہیں اللہ کے رسول علیہ السلام کیسے شیطان مردود کے شر سے بچنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرتے ہیں۔

فَلَمَّا وَضَعَتْہَا قَالَتْ رَبِّ اِنِّىْ وَضَعْتُہَآ اُنْثٰى۝۰ۭ وَاللہُ اَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ۝۰ۭ وَلَيْسَ الذَّكَرُ كَالْاُنْثٰى۝۰ۚ وَاِنِّىْ سَمَّيْتُہَا مَرْيَمَ وَاِنِّىْٓ اُعِيْذُھَا بِكَ وَذُرِّيَّــتَہَا مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ۝۳۶  (سورہ آل عمران آیت ۔ 36 ) 
جب ان کے ہاں بچہ پیدا ہوا اور جو کچھ ان کے ہاں پیدا ہوا تھا خدا کو خوب معلوم تھا تو کہنے لگیں کہ پروردگار! میرے تو لڑکی ہوئی ہے اور (نذر کے لیے) لڑکا (موزوں تھا کہ وہ) لڑکی کی طرح (ناتواں) نہیں ہوتا اور میں نے اس کا نام مریم رکھا ہے اور میں اس کو اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتی ہوں
اور نوح کا قصہ بھی یاد کرو جب اس سے پیشتر انہوں نے ہمیں پکارا تو ہم نے انکی دعا قبول فرمائی اور انکو اور انکے ساتھیوں کو بڑی گھبراہٹ سے نجات دی۔ 

وَنُوْحًا اِذْ نَادٰي مِنْ قَبْلُ فَاسْتَجَبْنَا لَہٗ فَنَجَّيْنٰہُ وَاَہْلَہٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيْمِ۝۷۶ۚ  (سورہ انبیاء آیت 76 ) 
اور نوح (کا قصہ بھی یاد کرو) جب (اس سے) پیشتر انہوں نے ہم کو پکارا تو ہم نے ان کی دعا قبول فرمائی اور ان کو اور ان کے ساتھیوں کو بڑی گھبراہٹ سے نجات دی 

اور زکریا کو یاد کرو جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ۔

وَزَكَرِيَّآ اِذْ نَادٰي رَبَّہٗ رَبِّ لَا تَذَرْنِيْ فَرْدًا وَّاَنْتَ خَيْرُ الْوٰرِثِيْنَ۝۸۹ۚۖ  (سورہ انبیاء آیت  89 ) 
اور زکریا (کو یاد کرو) جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ پروردگار مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے  

وَلَقَدْ نَادٰىنَا نُوْحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِيْبُوْنَ۝۷۵ۡۖ (سورہ صافات آیت 75)
اور ہم کو نوح نے پکارا سو (دیکھ لو کہ) ہم (دعا کو کیسے) اچھے قبول کرنے والے ہیں

وَاذْكُرْ عَبْدَنَآ اَيُّوْبَ۝۰ۘ اِذْ نَادٰى رَبَّہٗٓ اَنِّىْ مَسَّنِيَ الشَّيْطٰنُ بِنُصْبٍ وَّعَذَابٍ۝۴۱ۭ. (سورہ ص  آیت 41)
اور ہمارے بندے ایوب کو یاد کرو جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا کہ (بار الہٰا) شیطان نے مجھ کو ایذا اور تکلیف دے رکھی ہے 

تو بات روز روشن کی طرح عیاں ہو گئ کہ جب بھی کوئی تکلیف پہنچے یا شیاطین سے خطرہ ہو فورا اللہ سبحان و تعالیٰ سے پناہ طلب کیجئے۔  کوشش کیجیے کہ ہر وقت با وضو رہیے پاک صاف رہیے یاد رکھیے اللہ سبحان و تعالیٰ پاک ہیں اور پاکی کو ہی پسند کرتے ہیں۔

وَعَہِدْنَآ اِلٰٓى اِبْرٰہٖمَ وَاِسْمٰعِيْلَ اَنْ طَہِّرَا بَيْـتِىَ لِلطَّاۗىِٕفِيْنَ وَالْعٰكِفِيْنَ وَالرُّكَّعِ السُّجُوْدِ۝۱۲۵ [٢:١٢٥]  (سورہ بقرہ آیت 125)
 اور ابراہیم اور اسمٰعیل کو کہا کہ طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کے لیے میرے گھر کو پاک صاف رکھا کرو 

 وَاللہُ يُحِبُّ الْمُطَّہِّرِيْنَ۝۱۰۸ (سورہ توبہ آیت 108 )
 اور خدا پاک رہنے والوں کو ہی پسند کرتا ہے 

 اِنَّ اللہَ يُحِبُّ التَّـوَّابِيْنَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَہِّرِيْنَ۝۲۲۲ (سورہ بقرہ آیت  222)
 کچھ شک نہیں کہ خدا توبہ کرنے والوں اور پاک صاف رہنے والوں کو دوست رکھتا 

اِنَّہٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِيْمٌ۝۷۷ۙ   فِيْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍ۝۷۸ۙ لَّا يَمَسُّہٗٓ اِلَّا الْمُطَہَّرُوْنَ۝۷۹ۭ  (سورہ واقعہ آیت  77  تا  79)
کہ یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے ۔  (جو) کتاب محفوظ میں (لکھا ہوا ہے)  ۔  اس کو وہی ہاتھ لگاتے ہیں جو پاک ہیں ۔

نماز پنجگانہ اپنے وقت پر ادا کیجئے اور نہایت اہتمام سے تلاوت قرآن پاک کیجیے۔ یاد رکھیے ایک افسانے کے پڑھنے اور قرآن کے پڑھنے میں اتنا ہی فرق ہے جتنا ذرہ کو آفتاب سے نسبت ہے۔

پاک صاف اور با وضو ہو کر پڑھیے چاہے بہت ہی تھوڑا پڑھیے مگر پڑھیے ضرور اور کوشش کیجیے ترجمہ و تفسیر پر غور کرتے رہیے اور بار بار پڑھیے، آپ اس کو جتنی بار پڑھیں گے اور جتنے اہتمام سے پڑھیں اس کے مطالب و مفاہیم آپ کو اتنی ہی تیزی سے القا ہوتے رہیں گے۔

اسی سلسلے میں قرآن کی منتخب آیات پر مشتمل منزل پیش کی جارہی ہے جس کو پڑھنا روزمرہ کے معمولات میں شامل کر لیا جائے تو فوائد دوچند اور لازما حاصل ہوں گے۔ان میںزیادہ تر آیات ایسی ہیں جو ایک اوسط درجے کے مسلمان کو زبانی یاد ہوتی ہیں اور معمولی سی کوشش کے ساتھ کوئی بھی ان کو زبانی یاد کر سکتا ہے اور پھر چلتے پھرتے اللہ سبحان و تعالیٰ کے کلام کی تلاوت کیجیے۔ 

آیات منزل












No comments:

Post a Comment