سحر و تفریق کا علاج قرآنی آیات سے
سحر و تفریق کا جادو عموماً
٭ میاں بیوی کے درمیان جدائی ڈالنا۔
٭ باپ بیٹے کے درمیان جدائی ڈالنا۔
٭ ماں بیٹے کے درمیان جدائی ڈالنا ۔
٭ دو بھائیوں کے درمیان جدائی ڈالنا۔
٭ دو شراکت داروں کے درمیان جدائی ڈالنا۔
٭ دو دوستوں کے درمیان جدائی ڈالنا۔
(اور پہلی شکل زیادہ منتشر اور عام ہے اورسب سے زیادہ خطرناک ہے)
سحر و تفریق کے جادو کی علامات۔
1- میاں بیوی میں آپس میں محبت و مفاہمت کی بجائے بغض ،دشمنی و نفرت کا پیدا ہوجانا۔
2- میاں بیوی کے درمیان بہت زیادہ شکوک و شبہات
کا پیدا ہوجانا جس کے سبب ساتھ رہنا مشکل ہوجائے۔
3- غلط فہمی یا معمولی سی غلطی کے معاملہ
کو اختلاف کا پہاڑ تصور کرلیا جائے۔
4- دونوں میں سے کسی ایک کادوسرے کے عذر کو
نہ ماننا بلکہ اپنے آپ کو صحیح خیال کرنا۔
5- محبت ، بخشش اور معافی کی بجائے ایک دوسرے
سے بدلہ لینےکی ضد کا پروان چڑھنا۔
6- ایک دوسرے کی معافی یا عذر کو کسی صورت
قبول نہ کرنا۔
7-آپس میں تقسیم اور اختلاف کی وجوہات کا
زیادہ سے زیادہ پروان چڑھنا۔
8-دوست کو دشمن سمجھنا اور دشمن کو دوست
تصور کرنا۔
9- فائدہ اور نقصان کا خیال کئے بغیر بلا
سوچے سمجھے قدم اٹھانا۔
10- بیوی کاخاوند کو اور خاوند کا بیوی کو بدشکل نظر آنا کہ اس کی قربت سے ہی جی گھبرائے۔ جبکہ وہ دونوں خوبصورت ہوں۔ اور حقیقت یہ ہے کہ شیطان جسے جادوگر اپنی خدمت کے لئے استعمال کرتا ہے وہی عورت کے چہرے پر بدشکل بن کر آجاتا ہے جس سے وہ اپنے خاوند کو نہیں بھاتی اور اسی طرح خاوند کے چہرے پر بھی بری اور خوفناک شکل میں بن کر آجاتا ہے جس سے اس کی بیوی اس سے نفرت کرتی ہے۔ یا وہ بیوی کو بدصورت معلوم ہوتا ہے۔
11-بسااوقات جن مطلوبہ شخص کے ساتھ لیٹ جاتا ہے۔ ایسا اکثر میاں بیوی پر کیے جانے والے جادو میں ہوتا ہے۔ خاوند اس مؤنث جن کو اپنی بیوی سمجھ رہا ہوتا ہے جبکہ بیوی اسے اپنا خاوند سمجھ رہی ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے اکثر یا تو وہ ڈر جاتے ہیں یا اچانک لڑائی، بدمزگی، بےچینی اور دونوں کے درمیان نفرت شروع ہو جاتی ہے اور سکون ختم ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ معاملہ طلاق تک جا پہنچتا ہے۔
12-کیا تم دونوں میں کسی ایک کو ہم بستری کے وقت کوئی حرج اور مضائقہ محسوس ہوتاہے؟
13-کیا میاں بیوی میں سے کسی ایک کو حالت
نیند مین اضطراب یا قلق لاحق ہوتا ہے، یا کوئی ڈراؤنا خواب دکھائی دیتا ہے؟
14-اُلٹے سیدھے اور پریشان کن خواب آنے
لگتے ہیں،جس سے آدمی بہکی بہکی آوازیں نکالتا ہے یا بہت زیادہ گھبرا کے اُٹھ
جاتا ہے۔
15- جس پر جادو کیاجاتا ہے وہ اپنے ساتھی
کے ہر کام کو ناپسند کرتا ہے۔
16- جس پر جادو کیا جاتا ہے وہ اس جگہ کو
پسند نہیں کرتا جہاں اس کا ساتھی بیٹھا ہو۔ چنانچہ آپ دیکھیں گے کہ خاوند گھر سے
باہر بہت اچھی حالت میں ہوتا ہے جبکہ گھر میں داخل ہوتے ہی اسے شدید گھٹن اور تنگی
محسوس ہوتی ہے۔
سحر و تفریق کا علاج ۔
پہلا مرحلہ ..... علاج سے پہلے۔
1- مریض کی تشخیص مندرجہ ذیل سوالوں سے کی
جائے۔
٭ کیا آپ کو اپنی بیوی بدصورت نظر آتی ہے؟
٭ کیا آپ گھر سے باہر راحت اور گھر کے
اندر تنگی محسوس کرتے ہیں؟
٭ کیا تم دونوں کے درمیان معمولی معمولی سی
باتوں پر بھی شدید اختلاف بھڑک اٹھتا ہے؟
٭ کیا تم دونوں میں سے کوئی ایک جماع میں
بددلی اور تنگی محسوس کرتا ہے؟
٭ کیا تمہیں خوفناک خواب نظر آتے ہیں۔
دوسرا مرحلہ ..... گھر کی فضا کو پاکیزہ بنائیں ۔
1- مریض کے گھر کی فضا کو دینی بنائی جائے
اور اس میں موجود تصویریں باہر نکال دی جائیں تاکہ اس میں فرشتے داخل ہوسکیں۔
2- مریض کے پاس جو تعویزات اور کڑے وغریہ
ہوں انہیں نکال کر جلا دیا جائے۔
3- جہاں مریض کا علاج کرنا ہوں وہاں سے
گانے بجانے اور لہو و لعب کے آلات نکال دئیے جائیں۔
4- اور اگر وہاں کوئی شرعی خلاف ورزی ہورہی
ہو تو اسے ختم کردیا جائے مثلاً مرد کا سونا پہننا یا عورت کا بے پردہ ہونا یا ان
میں سے کسی ایک کا سگریٹ یا شراب نوشی کرنا۔
5- مریض اور اس کے گھر والوں کو اسلامی
عقیدے کے متعلق درس دیا جائے تاکہ غیراللہ سے ان کا تعلق ختم ہوجائے اور اللہ سے
سچی محبت پیدا ہوجائے۔
تیسرا مرحلہ ..... علاج ۔
اللہ کا نام لیکر علاج شروع کریں اور ترتیل
کے ساتھ اس کے کانوں میں ان آیات اور سورتوں کی تلاوت کریں۔
مریض کے کانوں میں آپ جب مذکورہ آیات و سورتوں کی تلاوت اونچی آواز اور ترتیل کے ساتھ کریں گے تو اس پر تین حالتوں میں سے ایک حالت طاری ہوسکتی ہے۔
پہلی حالت .... یا تو اسے مرگی کا دورہ پڑ جائے گا (یعنی وہ اچانک زمین پر گھر کر بیہوش ہوجائے گا، ہاتھ پیر ٹیڑھے ہوجائیں گے اورمنہ سے جھاگ نکلنا شروع ہوجائے گی) اور جادوگر نےجس جس جن کی اس پر جادو کرنے کی ڈیوٹی لگائی تھی وہ اس مریض کی زبان سے بولنا شروع کردے گا۔ اگر یہ حالت اس پر طاری ہو توآپ اس جن سے درج ذیل سوالات کریں۔
تمہارا نام کیا ہے۔ اور تمہارا دین کون سا ہے؟ اس سے جادو کی جگہ کے متعلق سوال کریں کہ اس نے جادو کہاں رکھا ہے؟ اور اگر وہ کوئی جگہ بتا دے تو فوراً کسی کو بھیج کراسے وہاں سے نکلوا دیں اوریہ بات یاد رکھیں کہ جن اکثر و بیشترجھوٹ بولتے ہیں ان میں سج بولنے والے کم ہی ہوتے ہیں۔
اس سے پوچھیں کہ وہ اس مریض پر جادو کرنے والا اکیلا ہے یا اس کے ساتھ کچھ اور جن بھی ہیں؟ اگرکوئی اور جن بھی اس کا شریک ہو تواس جن سے مطالبہ کریں کہ وہ اپنے شریک کو بھی لے کر آئے۔
اگر جن جادو کی جگہ کے بارے میں بتادے اور آپ نے وہاں سے اس چیزکو منگوالیا ہو جس پرجادوگر نے جادو کر رکھا ہے۔ تو اب آپ ایک برتن میں پانی لے لیں اور اس برتن کو اپنے منہ سے قریب کر کے اس پر یہ آیات پڑھیں۔
پھر اس جادو کو چاہے وہ کاغذ پر ہو یا مٹی
پر ہو یا اور چیز پرہو اس پراس پانی میں پگھلادیں اور اس کے بعد اسے لوگوں کے عام
راستے سے ہٹ کر کہیں اور انڈیل دیں۔
مریض یا اس کے گھر والے یہ عمل کریں۔
1- مریض کو روزانہ ایک مرتبہ سورۃ یٰس،سورہ الصا فات ، سورہ الدخان سنائیں اورآیت الکرسی ،سورۃ البقرۃ آیت نمبر101تا103 تقریباً سو مرتبہ ہرروز تین ،چار مرتبہ 41 دن تک سنائیں ۔
2- مرد اور عورت دونوں تین وقت صبح دوپہر شام درج ذیل وظیفہ پڑھیں یا ریکارڈ کر کے سنیں۔ سورۃ مریم، سورہ رحمن،سورہ الصافات،سورہ المعارج، آیۃ الکرسی،سورہ الفلق، سورہ الناس، سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 101 تا 103 روزانہ تین مرتبہ۔
سحر و تفریق کا علاج قرآنی آیات سے
مریض یا اس کے گھر والے یہ عمل کریں۔
1- مریض کو روزانہ ایک مرتبہ سورۃ یٰس،سورہ الصا فات ، سورہ الدخان سنائیں اورآیت الکرسی ،سورۃ البقرۃ آیت نمبر101تا103 تقریباً سو مرتبہ ہرروز تین ،چار مرتبہ 41 دن تک سنائیں ۔
2- مرد اور عورت دونوں تین وقت صبح دوپہر شام درج ذیل وظیفہ پڑھیں یا ریکارڈ کر کے سنیں۔ سورۃ مریم، سورہ رحمن،سورہ الصافات،سورہ المعارج، آیۃ الکرسی،سورہ الفلق، سورہ الناس، سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 101 تا 103 روزانہ تین مرتبہ۔
سحر و تفریق کا علاج قرآنی آیات سے







No comments:
Post a Comment